ْفصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کے لئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے ،محکمہ زراعت

منگل 21 مارچ 2017 16:33

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) فصلوں کو بیالوجیکل کنٹرول کے ذریعہ کیڑوں سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ یہ گروپ آئی پی ایم پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل مرتب کررہا ہے۔ اس گروپ میں ڈاکٹراحسان الحق، چوہدری خالد محمود، ڈاکٹر جلال عارف، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر خاور جواد، ڈاکٹر شاہد افغان اور ڈائریکٹر آئی پی ایم شامل ہیں، یہ گروپ موثر اور بڑی فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے سالانہ کیلنڈر تشکیل د ے گا۔

یہ گروپ نجی اور سرکاری شعبہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا مسودہ تیار کرے گا۔ اسی طرح کیڑوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ختم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گا، کارڈز کی دستیابی کے لئے یہ گروپ اہداف مقرر کرے گا،محفوظ انداز میں کیڑوں کا خاتمہ یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں یہ طے کیا گیا ہے کہ فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اورکیڑے مار ادویات کے ا ستعمال کو آخری حربہ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ کیڑے مار ادویات کو کم سے کم استعمال سے انسانی بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ماحول بھی آلودہ نہیں ہوگا۔