حج کرپشن کیس میں عدالت کا تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیں گے، سردار محمدیوسف

منگل 21 مارچ 2017 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج کرپشن کیس میں عدالت کا تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہاکہ حج بدعنوانی کیس 2010 ء پر عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس کو مزید آگے چلائیں یا اپیل میں جائیں اس حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلی فیصلہ کے بعد اس کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :