پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل شو انتظامیہ کی اجازت سے ہورہا تھا، رانا ثناء اللہ

منگل 21 مارچ 2017 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل شو انتظامیہ کی اجازت سے ہورہا تھا ‘ جس پر اسلامی جمعیت طلبہ حملہ آور ہوئے منگل کے روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل شو پر اسلامی جمعیت کے طلبہ حملہ آور ہوئے جس کے بعد یونیورسٹی میں تصادم ہوا اور پتھرائو کے دوران طلبہ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصادم میں ملوث 22 طلبہ گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے 18 کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے ہے اور چار کا تعلق اسلامی جمعیت کی مخالف گروپ سے ہے۔ (عابد شاہ)