قندیل بلوچ کے والدین کو کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا

ہماری خوراک، دوائیوں سمیت ہر چیز کی ذمہ داری بھی قندیل پر ہی تھی ،ْگفتگو

منگل 21 مارچ 2017 22:46

قندیل بلوچ کے والدین کو کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) قندیل بلوچ کے والدین کو کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا۔قندیل بلوچ کے اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل کے بعد ان کے والدین بھی غربت کے باعث مشکلات کا شکار ہیں ،ْ حال ہی میں ملتان میں رہائش پذیر قندیل بلوچ کے والدین کو مالک مکان نے کرایہ نہ دینے پر گھر سے زبردستی نکال دیا دوسری جانب قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے کہاکہ میری بیٹی فوزیہ عظیم (قندیل بلوچ) کے قتل کے بعد ہمیں کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد سے ہم مکان کا کرایہ بھی نہیں دے سکے ہیں کیوں کہ وہی ہمارے گھر کا کرایہ دیتی تھی اور ہماری خوراک، دوائیوں سمیت ہر چیز کی ذمہ داری بھی قندیل پر ہی تھی۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کے اہل خانہ نے چار سال قبل ڈیرہ غازی خان سے ملتان میں کرائے کے مکان پر رہائش اختیار کی تھی تاہم اب کرایہ نہ دینے کے باعث انہوں نے واپس ڈیرہ غازی خان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو جولائی 2016 میں بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جس پر مقتولہ کے بھائی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :