حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 21:57

حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں ..
حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کی داعش میں شمولیت کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نورین کے موبائل اور فیس بک ڈیٹا کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ نورین کے علاوہ پاکستان سے مزید لڑکیوں اور 5 سے 7 خاندانوں کی بھی داعش میں شمولیت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :