پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی

منگل 21 مارچ 2017 23:51

پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر ..
گوجرانوالہ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی ،تفصیل کے مطا بق غیپ چوک کا رہا ئشی 30 سالہ بلال جو کہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور چا ر روز قبل ہی پا کستان آیا تھانے پسند کی شادی نہ ہو نے پر دلبرداشتہ ہو کر پھندالیکر خود کشی کر لی، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر تھا نہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے دسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے، ایس ایچ او خواجہ خا ور کے مطا بق بلال پسند کی شادی کر نا چا ہتا تھا، والدین کے انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔