سٹیویاکے پودے کی بڑھوتر ی کیلئے 30ڈگر ی در جہ حرارت موزوں ہے، زرعی ماہرین

بدھ 22 مارچ 2017 14:57

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا کہ سٹیویاایک کثیر الفوائد ادویاتی پود ہ ہے ا س کے پتے چینی سے 10سے 15گنازیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ا س کا عرق چینی سے 200سے 300گنا زیاد ہ میٹھا ہوتا ہے سٹویا کے پتوں کو پراسیسنگ کے بعدکمرشل بنیادوں پر پاکستان کے مختلف سٹورپر ساشے بناکر فراہم کیاجا ئے تا کہ چائے میں ا س کا استعما ل آسانی سے کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزید بتایا کہ سٹویاکے ایکڑ سے پہلی کٹائی میں 18سے 22من تک خشک پتے حاصل کیے جاسکتے سٹیویا کوکچن گارڈننگ کے طورپر اگایا جاسکتا ہے خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کوکم کرتا ہے سٹیویا کے گلائیکوسائیڈ سرطان کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ا س میں کیلشیم کی کافی مقدار ہونے کی وجہ سے عورتوں اوربچوں کی ہڈیوں کی نشوونماکیلئے مفیدہے سٹیویا کوکاشت کرنے کیلئے ا س کی نرسر ی تیار کرنا پڑتی ہے نرسر ی بیج قلم اور ٹشو کلچر سے تیار کی جاسکتی ہے بیج سے تیارکر د ہ پود ے 2ماہ بعد جبکہ قلم اور ٹیشوکلچر سے کا شت کرد ہ پو د ے 1ماہ بعد کھیت میں منتقل کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں کیونکہ سٹیویا کے بیج کے شرح اگائو بہت کم ہوتا ہے ا س لیے قلم کے ذریعے اس کی افزائش کی جا ئے ا س کیلئے پو دے کا اوپر والا 4انچ حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے کپ میں موجود مٹی میں لگا کر پانی کا چھڑ کائوکریں قلمیں لگانے کے بعد پلاسٹک کے لفافے سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اورپودے تیارہونے تک کھیت میں منتقل کریں پود ے کی بڑھوتر ی کیلئے 30ڈگر ی سینٹی گریڈ در جہ حرارت موزوں ہے ۔