فصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کیلئے صرف ادویات پر انحصار نہ کیا جائے، ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 22 مارچ 2017 15:36

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کیلئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے جبکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت کی سفارشات کی روشنی میں نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے اور و رکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ،انہوںنے بتایاکہ یہ گروپ آئی پی ایم پر عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کررہا ہے جس میں ڈاکٹراحسان الحق ،چوہدری خالد محمود ،ڈاکٹر جلال عارف،ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر خاور جواد،ڈاکٹر شاہد افغان،ڈائریکٹر آئی پی ایم شامل ہیں، انہوںنے بتایاکہ یہ گروپ مو ثر اور بڑی فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کیلئے سالانہ کیلنڈر تشکیل د ے اور نجی و سرکاری شعبہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا مسودہ تیار کرے گا، انہوںنے بتایاکہ اسی طرح کیڑوں کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ختم کرنے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی،انہوںنے کہا کہ کارڈز کی دستیابی کیلئے یہ گروپ اہداف مقرر کرے گا جس کے تحت محفوظ انداز میں کیڑوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے گا، انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس طرح کیڑے مار ادویات کے کم سے کم استعمال سے انسانی بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملنے سمیت ماحول بھی آلودہ نہیں ہوگا۔