اگرسوشل میڈیابازنہ آیاتوسخت ایکشن لیں گے،چوہدری نثار

سوشل میڈیاپرناپاک جسارت ناقابل قبول ہے،جمعے کومشترکہ لائحہ عمل کیلئےمسلم ممالک کےسفیروں کوبلاؤنگا،شرجیل میمن ہیروبننےکی بجائے الزامات کی وضاحت کریں،انصاف اس دن ہوگاجب وکلاء ہی وکیل کیخلاف فیصلہ کرینگے۔وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 17:30

اگرسوشل میڈیابازنہ آیاتوسخت ایکشن لیں گے،چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ سوشل میڈیاپرناپاک جسارت ناقابل قبول ہے،ہماری مقدس ہستیوں کی تضحیک کی جارہی ہے۔ناموس رسالت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اگرسوشل میڈیابازنہ آیاتوسخت ایکشن لیں گے،یہ پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کامسئلہ ہے،جمعے کومشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کوبلاؤں گا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مسئلہ حل ہوجائے۔لیکن اگرہماری تمام کوششوں پرپانی پھرگیاتوسخت ترین اقدام اٹھائیں گے۔کیونکہ سوشل میڈیامیرے مذہب اور اسلام سے زیادہ اہم نہیں ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کامسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کوتمام مسلم ممالک کے سفیروں کوبلاؤں گا۔جس کایک نکاتی ایجنڈاہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے جذبات کوٹھیس پہنچانے پرایکشن لیاجائے۔توہین آمیزموادپرمشترکہ لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔جبکہ ضرورت محسوس ہونے پربیرون ممالک سے بھی مددلی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ پرشک کیاجائے تومغرب میں قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن ہیروبننے کی بجائے الزامات کی وضاحت کریں۔شرجیل میمن سے پوچھاجائے اگرآپ درست تھے تودوسال باہرکیوں رہے۔وزیروں کے جھرمٹ میں آتے ہیں اور مجھ پرالزام لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پرلازم ہے۔انصاف اس دن ہوگاجب وکلاء ہی وکیل کیخلاف فیصلہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :