شکاگو کی نا رتھ ایسٹرن یو نیورسٹی کے طلبہ کا ٹا ئون ہال کا دورہ

بدھ 22 مارچ 2017 21:22

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)شکاگو کی نا رتھ ایسٹرن اسینزز یو نیورسٹی کے یو تھ وفد کی8رکنی طالب علموں نے ٹا ئون ہال کا دورہ کیا جہاں پر میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جا وید نے ٹا ئون ہال آمد پران کا استقبال کیا۔ 8رکنی وفد عمرائی البادانج، نیکول میری بینی، فرنک ہیلزیری، کلوڈیائی لوپز، کم ای ملیر، جو لیا مو نیق رامیرز،جیڈ سٹینلی پر مشتمل تھا۔

اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق،پنجاب یو نیورسٹی لاہور کے طالب علم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جا وید نے شکا گو سے آئے ہوئے طالبعلموں کے وفد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور لو گوں کو دی جانے والی سروسز کے با رے میں تفصیلی بتایا۔

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے بھی چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور بے سہارا بچوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے آخر میں شکا گو سے آئے ہوئے طا لبعلموں کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے،سما جی سرگرمیوں،مذہبی ہم آہنگی اور دیگر پر بھی بات چیت ہوئی۔شکا گو سے آئے ہوئے وفد نے میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید کا شکریہ ادا کیا۔