برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ، 4 افراد ہلاک، حملہ دہشت گردی کی کاروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں: اسکاٹ لینڈ یارڈ

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مارچ 2017 20:57

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ، 4 افراد ہلاک، حملہ دہشت گردی کی کاروائی ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، دھماکے اور کار کی ٹکر کے واقعات کا نشانہ بن کر 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 12 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک حملہ آور بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ اس حملے کو دہشت گردی کی کاروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :