کوہاٹ،مسلح افراد کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں پولیس گاڑی کو جزوی نقصان

بدھ 22 مارچ 2017 23:23

کوہاٹ،مسلح افراد کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں پولیس گاڑی کو جزوی نقصان
کوہاٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کوہاٹ کے علاقہ سماری میں مسلح افراد کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ تبادلہ کے بعد پولیس نے فرار ملزمان کا اسلحہ بھی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لاچی کی پولیس پارٹی نواحی علاقہ سماری پایاں میں معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران انکا سامنا اشتہاری مجرم انور حیات ولد امان اللہ اور انکے مسلح ساتھیوں ظفر علیشاہ،نذیر شاہ،عارف شاہ،عطاء اللہ اور ایوب خان سے ہواجنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اچانک فائرنگ کردی جس سے پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

پولیس کی جوابی کاروائی اور فائرنگ تبادلہ کے بعد مسلح ملزمان کا گروہ قریبی جنگل کی طرف فرار ہوگیا جنکا تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے جائے وقوعہ پر ملزمان سے رہ جانے والی ڈنگر بور کی ایک رائفل اور کارتوس قبضے میں لے لئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ تبادلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس کی پک اپ گاڑی کا عقبی شیشہ گولی لگنے سے شکستہ ہوگیا۔پولیس پارٹی پر قاتلانہ حملے اورفائرنگ تبادلے کے اس واقعے کامقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ لاچی میں درج کرلیا گیا ہے جسمیں ناجائز اسلحہ رکھنے اور گاڑی کو نقصان رسانی کے دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ رونما ہونے کے بعدپولیس نے روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردی ہیںلیکن فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :