راولپنڈی،کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی اطلاع غلط نکلی ، سول ایوی ایشن نے تردید کردی

جنگل میں آگ لگنے سے بعض مقامی افراد نے طیارہ تباہ ہونے کی افواہ پھیلا دی

بدھ 22 مارچ 2017 23:26

راولپنڈی،کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی اطلاع غلط نکلی ، سول ایوی ایشن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی اطلاع غلط نکلی ۔ جنگل میں آگ لگنے کی وجہ سے بعض مقامی افراد نے طیارہ تباہ ہونے کی افواہ پھیلا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کلر سیداں میں طیارہ کرنے کی افواہ پھیل گئی جبکہ ریسکیو دفاتر کو بھی بعض افراد کی جانب سے آسمان سے کوئی چیز گرنے اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں علاقہ میں روانہ کردی گئیں۔

اس دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ کسی طیارے کے لاپتہ ہونے یا گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے آتشزدگی کو دیکھ کر طیارہ گرنے کی افواہ پھیلا دی۔ چند افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آسمان سے کوئی چیز گرنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، آخری اطلاعات تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔