آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا سرہمیشہ کیلئے کچل دیا جائیگا، صدر ممنون حسین
پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے‘ پاکستان کی عسکری اور ایٹمی قوت علاقائی امن کی ضمانت ہے‘ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن‘ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں‘ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل‘ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں نے خطے کے امن کو دائو پر لگادیا ‘ بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں‘ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا یوم پاکستان کی پریڈ سے خطاب
جمعرات 23 مارچ 2017 12:01
(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
یہ دن قوم کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ قائد اعظم کی جمہوری جدوجہد سے قوم کو واضح نظریاتی شناخت ملی۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقبال تسخیر ہے۔ ہمارا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانا ہے۔ پوری دنیا اور ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیوں نے امن کو دائو پر لگا دیا۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج نے کردار ادا کیا۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستانی قوم نے جذبے کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیا۔ پاکستان اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کو ترقی اور خوشحالی حاصل ہوگی۔ چینی فوج نے بیرون ملک اس سے پہلے کسی پریڈ میں شرکت نہیں کی۔ عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی شرکت پر خوشی ہے۔ پریڈ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ بہادر جوان اسی جذبے سے قوم کی حفاظت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.