مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے مسرت عالم بٹ کو دوبارہ گرفتار کر لیا

جمعرات 23 مارچ 2017 18:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو بارہمولہ سینٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مسرت عالم بٹ کو انکے خلاف قائم ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت کی طرف سے ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوراً بعدبانڈی پورہ پولیس نے انہیں ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ جموں وکشمیر مسلم لیگ کے شاہ ریاض نے میڈیاکو بتایا کہ بارہمولہ جیل کی انتظامیہ کو جب ضمانت کے تحریری احکامات دکھائے گئے تو اس نے مسرت عالم بٹ کو رہا کیا لیکن بانڈی پورہ پولیس نے انہیں جیل کے احاطے سے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :