مسلم لیگ ن عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران لوٹ مار میں ملوث ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پارٹی رہنما چوہدری محمد علی خان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 20:51

مسلم لیگ ن عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران لوٹ مار میں ملوث ہیں۔وہ پی ٹی آئی ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر چوہدری ناصر علی خان،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری فواد علی خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد علی خان اور چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی مضبوط سے مضبوط تر سیاسی جماعت بن کر ابھری ہیں۔اگر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوئے تو چکوال میں پی ٹی آئی سویپ کریگی۔چوہدری تیمور علی خان نے بتایا کہ حلقہ پی پی 23چکوال کے ضمنی انتخابات میں دھونس دھاندلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اگر منصفانہ انتخابات ہوں تو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل سلطان کی کامیابی یقینی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ہدایت کی کہ کارکن گلی کوچوں میں پھیل جائے۔اور کرنل سلطان کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔