کراچی‘ جیکسن پولیس و چوکی سکندر آباد کا کرمنلز کیخلاف ایکشن

27ملزمان گرفتار ‘ہینڈ گرنیڈ ،5پستول‘ مسروقہ مال ‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، گرفتار شدگان میں غیر ملکی بھی شامل

جمعرات 23 مارچ 2017 21:08

کراچی‘  جیکسن پولیس و چوکی سکندر آباد کا کرمنلز کیخلاف ایکشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جیکسن پولیس و چوکی سکندر آباد کا کرمنلز کے خلاف ایکشن ، 27ملزمان گرفتار ، ایک ہینڈ گرنیڈ ،5پستول، لوٹا و مسروقہ مال ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، گرفتار شدکان میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جیکسن عرفان میو اور چوکی انچارج سکندر آباد مقصود خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث 12ملزمان صفدر ، محمد سعید ، نواب شاہ، آصف ، پرویز، کوثر خان ، سرورخان ، محمد عارف، ایوب خان ، ممتاز،ممریز اور سردار علی کو گرفتار کرکے 3 پستول، 3میگزین ، 10کارتوس ، 4کلو گرام چرس اور ہیروئین کی پڑیاں برآمد ، گرفتار منشیات فروش صفدر ، ممتاز اور سردار علی سے اسلحہ برآمد بھی ہوا ہے ، علاوہ ازیں دہشت گردی ، ڈکیٹی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث و پولیس کو مطلوب 2ملزمان فیصل صدیقی اور عمیر کو گرفتار کرکے ایک ہینڈ گرنیڈ اور 2پستول برآمد کرلئے ، جبکہ چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم محمد ارسلا کو گرفتار کر کے مسروقہ قیمتی مال برآمد کرلیا، دریں اثناء نیشنل ایکشن پلان کے تحت اور پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب مفرور و اشتہاری سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار شدگان میں 5غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں غیر ملکی باشندوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :