جاپان کے ٹاؤن نے گاڑی نہ چلانے والے بوڑھوں کے لیے تدفین کے اخراجات میں رعایت کی پیش کش کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 مارچ 2017 23:53

جاپان کے ٹاؤن نے گاڑی نہ چلانے والے بوڑھوں کے لیے تدفین کے اخراجات میں ..
ایک جاپانی ٹاؤن بوڑھے ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ نہ کرنے پر اُن کے مرنے کے بعد تدفین میں رعایت دے گا ۔ بوڑھوں کے گاڑی  نہ چلانے  اُن کی زندگی میں ہی اضافہ ہوگا۔
جاپان کے ایچی پریفیکچر میں اچینومیا پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے ہیانکاکو فیونرل ہوم کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ  فیونرل ہوم ایچی پریفیکچر کے 89 مقامات پر اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ پولیس اور فیونرل ہوم کا کہنا ہے کہ بوڑھے لوگ، جو اپنا پولیس لائسنس کینسل کرا دیں گے،اُن کی آخری رسومات کے اخراجات میں 15 فیصد کی رعایت ملےگی۔

(جاری ہے)


ایچی پریفیکچر کے جاری کے گئے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ایچی پریفیکچرکے  13 فیصد خطرناک حادثے  75 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کی غلطی کی وجہ سے ہوئے۔
اس سے پہلے جاپان نے  روڈ ٹریفک کے قوانین میں بھی تھوڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس تبدیلیوں کے بعد 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو cognitive function test ٹسٹ دینا پڑے گا۔ ایسے ڈرائیور جو اس ٹسٹ میں فیل ہو جائیں گے انہیں اپنے ڈاکٹر سے ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا پڑے گا کہ انہیں خلل دماغ نہیں ہے۔سرٹیفیکیٹ نہ لانے کی صورت میں ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔