گڑھی دوپٹہ بازار،غیر قانونی ورکشاپیں قائم،انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دیدی

جمعہ 24 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)گڑھی دوپٹہ بازار،غیر قانونی ورکشاپیں قائم،انتظامیہ نے بھی کھلی چھوٹ دیدی۔بازار میں غیرقانونی ورکشاپس مسائل کے جڑبن گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ بازار میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی ورکشاپس قائم ہیں جہاں نہ صرف کھٹارا گاڑیوں کی مرمتی ہوتی ہے بلکہ باہر سے لا کر چوری شدہ گاڑیوں کی بھی ٹمبرنگ کی جاتی ہے۔یہ ورکشاپس بازار میں ہونے کی وجہ سے مسائل کی بنیاد بن رہی ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ورکشاپس کو نہ صرف بازار سے باہر منتقل کیا جائے بلکہ چیک اینڈ بیلنس کا انتظام بہتر بنایا جائے۔