کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ریجنل کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 24 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ریجنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں کمانڈر ون اے کے بریگیڈ ڈی آئی جی پولیس ریجن سردار گلفراز خان ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء ،ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی ۔دوران میٹنگ نیشنل ایکشن پلان کو موثر کرنے کیلئے اقدامات طے کیے گئے ۔جس میں کومبنگ آپریشن میں تیزی جنرل ہولڈ اپ ،مساجد درگاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور سختی سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔