پترینڈ پاور پراجیکٹ پر 15ٹاور کی تنصیب ، اشفاق گیلانی کوہالہ لائن کے انچارج مقرر کر دئیے

جمعہ 24 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)پترینڈ پاور پراجیکٹ پر 15ٹاور کی تنصیب ،کوہالہ پراجیکٹ کے امور کی نگرانی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی کوہالہ لائن کے انچارج ،فوکل پرسن جبکہ تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر پترینڈ پراجیکٹ کے فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری طیب ، ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء کی سربراہی میں ٹرانسمیشن لائن نیلم جہلم پراجیکٹ کی سربراہی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا ۔

جس میں چیف انجینئر واپڈا،پراجیکٹ ڈائریکٹر نیلم جہلم سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔حماد بشیر پترینڈ پراجیکٹ میں 15ٹاور کی تنصیب کیلئے فوکل پرسن مقرر ہوئے ۔اشفاق گیلانی ،حماد بشیر دونوں پراجیکٹ پر جملہ امور کی خود نگرانی کرینگے اور ٹرانسمیشن لائن کو جلد مکمل کرائیں گے ۔