گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو برقرار رہنا چاہئے،شیخ عقیل الرحمن

نازک وقت میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعہ 24 مارچ 2017 15:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو برقرار رہنا چاہئے۔اس نازک وقت میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔آر پارکی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ اس کے موجود ہ سٹیٹس میں تبدیلی نہ آئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مفاد عزیز ہیں اس لیے ان ہی کو ترجیح دی جائے اور اس بات کا تقاضا بھی ہے کہ گلگت بلتستان کے موجودہ سٹیٹس کو نہ چھیڑا جائے ۔بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان گلگت کو صوبہ بنائے تو وہ باقی کشمیر کو انڈیا میں ضم کرلے۔کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور شہ رگ پاکستان کو دشمن کے پنجہ استبداد سے چھڑانے کیلئے کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اس لیے حکومت پاکستان کو ان کے خون سے وفا کرنی چاہئے اور کوئی بھی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

متعلقہ عنوان :