امت مسلمہ کے زوال کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا اور آخرت میں سرخروہی ہو گی ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعہ 24 مارچ 2017 15:33

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا اور آخرت میں سرخروہی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر4ہورنہ میرہ کے مقام پر کارکنوں کے تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر حلقہ سجاد انور سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے آج ہم جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے دین اللہ اور اللہ کے نبی ؐ کی پہنچان سیکھانے کے ساتھ ساتھ دنیا میں نظام عدل کے قیام کا درس دیتا ہے اسی نظام کے اندر ہی ہر کسی کو انصاف مل سکتا ہے اس کے بغیر مسائل ہی مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار نے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیاہے اس کے تدار ک کے لیے ضروری ہے کہ ایک ایک نوجوان تک دین کی دعوت پہنچائی جائے اس کو دین کی طرف راغب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :