لاہور بورڈ کی میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے طریقہ امتحان میں تبدیلی ،امتحان کا آغاز 4اپریل سے ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔

(جاری ہے)

عملی امتحان کیلئے ہر امتحانی سنٹر میں دو، دو ایگزمینرز تعینات کیے جائیں گے۔ دونوں ایگزمینرز کی مشاورت سے طلبا کو نمبر ایوارڈ کیے جائیں گے اس کا اطلاق رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے عملی امتحان سے ہوگا۔ لاہور بورڈ نے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانا شروع کردی ہیں جبکہ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق عملی امتحان کا آغاز 4 اپریل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :