ہزارہ یونیورسٹی نے ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد آصف خان کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے ریگولر امیدوار 3050 روپے کے ساتھ 5 جون 2017ء تک داخلہ فارم بھجوا سکتے ہیں جبکہ ایم اے (پریویس) کے امیدوار6250 روپے، ایم اے (پریویس) کے رجسٹرڈ امیدوار اور ایم اے /ایم ایس سی (پرائیویٹ) امیدوار4750 روپے کے ساتھ داخلہ فارم بھجوا سکتے ہیں۔

داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جون 2017ء ہے۔ اس کے علاوہ بی ایڈ (پرائیویٹ) امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بی ایڈ (فیل طلبائ) 4750 روپے فیس کے ساتھ 5 جون 2017ء تک داخلہ فارم بھجوا سکتے ہیں۔ مزید معلومات www.hu.edu.pk یا شعبہ امتحانات کے فون نمبر0997-414177/414041 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ab/nri/msc1932