پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ تنظیموں پر یونیورسٹی کی حدود میں کسی بھی قسم کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ تنظیموں پر یونیورسٹی کی حدود میں کسی بھی قسم کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں کسی بھی طلبہ تنظیم پر کسی بھی قسم کی تقریب منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم طلبہ کا داخلہ روکنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا۔

سیکیورٹی انتظامات کی بہتری کیلئے پنجاب یونیورسٹی کا صرف ایک نمبر گیٹ کھلا ہوگا جبکہ باقی گیٹ بند ہوں گے واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کچھ روز پہلے دو طلبہ تنظیموں میں اس وقت تصادم شروع ہو گیا تھا جب ایک قوم پرست جماعت کے طلبہ نے دوسری تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والی طالبات کی یوم پاکستان تقریب پر دھاوا بول دیا تھا، اس موقع پر جماعت اسلامی کی مرکزی خاتون رہنما سمعیہ راحیل قاضی کے ساتھ بھی بد تمیزی کی گئی تھی۔ دونوں طلبہ تنظیموں کے تصادم میں 20 کے قریب طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :