محکمہ منصوبہ بندی کے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا، ثناء اللہ خان زہری
جمعہ 24 مارچ 2017 22:51
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جون 2017میں فنڈز کے اجراء کے رحجان کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
محکمہ منصوبہ بندی وترقیاتی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔وقت کی کمی کے باعث جن منصوبوں کے فنڈز واپس کئے جائیں گے ، آئندہ مالی سال کے لئے دوبارہ منصوبہ بندی کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ صوبہ کے تمام دستیاب وسائل عوام کی امانت ہیں جنہیں عوام تک پہنچایا جائے ، اگر ہم یہ نہ کر سکے تو یہ بیڈ گورننس ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فنڈز لیٹ ہونے کاتاثر درست نہیں اور نہ ہی ہم اپنے دامن پر ایساکوئی دبہ لگنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی لانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام تک جلد از جلد اس کے ثمرات پہنچنے چاہیے۔فنڈز کے ضیاع اور اس کی تاخیر کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کہ وہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری محکمہ خزانہ سے فنڈز کے اجراء اور تمام متعلقہ محکموں کے تحت ترقیاتی منصوبوںکے عمل درآمد تک تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کرے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی اور اپنی کابینہ کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چیف سیکرٹری اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منتخب حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت بیوروکریسی کو اپنی ٹیم کا حصہ سمجھتی ہیں اور ہم مل کر بلوچستان میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ناسازی طبیعت کی وجہ سے ڈاکٹروں کی جانب سے دیئے گئے آرام کے مشور ے کے باوجود سرکاری امور کی انجام دہی کررہے ہیںتاکہ صوبے کا نظام صحیح سمت میں جاری رہے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ خود تمام مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا جائزہ لیں گے تاکہ عوام جلداز جلد اس سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیروںسردار رضا محمد بڑیچ، عبیداللہ بابت، سردار در محمد ناصر، اراکین صوبائی اسمبلی میر عاصم کردگیلو، میر حاجی اکبر آسکانی اور سردار صالح محمد بھوتانی نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.