عوام کی خدمت کا ویژن لے کر سیاست میں آئے ہیں ، محمد آصف باجوہ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:52

عوام کی خدمت کا ویژن لے کر سیاست میں آئے ہیں ، محمد آصف باجوہ
سیالکوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا ویژن لے کر سیاست میں آئے ہیں ۔ اس تاریخ ساز موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم کلمہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائیں گے ۔

ہماری حکومت وطن عزیز کی ترقی اورقوم کی خوشحالی کے لئے کوشاںہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بانیان پاکستان اور اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پر امن ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں مصروف عمل ہے ۔ قیام پاکستان کا مقصد یکساں ترقی ، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے ۔ شریف برادران کی پر عزم قیادت میں ترقی کا سفر اسی جوش و جذبہ کے ساتھ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے ۔ پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والے آج ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان پر فخر کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ۔