اسامہ بن لادن کو پاکستان میں سی آئی اے لائی: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 22:35

اسامہ بن لادن کو پاکستان میں سی آئی اے لائی: خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے پاکستان میں لائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پہلے یہ کیوں یاد نہیں آیا کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان کس نے لایا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے پاکستان میں لائی۔ افغان جنگ میں یہی اسامہ امریکا کو ہیرو تھا اور اسی یہاں لایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں مفادات بدلنے پر یہی اسامہ امریکا کیلئے دشمن بن گیا تھا۔