مریم نواز 2018ء میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں
ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے،پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے،ان میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے، سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں،اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعہ 24 مارچ 2017 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے تین سال کے دوران بھرپور کام کیا ہے اور پاکستان کا پہلا سماجی پروگرام ’’ہیلتھ کیئر‘‘ پیش کیا، اس کے علاوہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام اور ایجوکیشن پروگرام بھی تشکیل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی عہدے کے بغیر ایجوکیشن، ہیلتھ اور یوتھ پروگراموں میں ابھی تک اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے،اس سلسلے میں پارٹی میں ان کی حمایت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز شریف میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ وہ 2013ء کے انتخابات میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ رہیں اور لوگوں کیلئے بہت سے کام کئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے پاس اس وقت کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی کسی ٹرانزیکشن میں مریم نواز کا کوئی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے پراجیکٹس کیلئے کنسلٹنٹ لائے لیکن مریم نواز نے تین پروگرام ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن اور یوتھ پروگرام شروع کئے اور ان پروگراموں کے ذریعے اپنے والد کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کے کسی پیسے کو ہینڈل نہیں کیا بلکہ یہ پروگرام حکومت چلا رہی ہے، جس میں ایجوکیشن پر وزارت کیڈ، نیشنل ہیلتھ پر نیشنل ہیلتھ سروسز جبکہ یوتھ پروگرام پر لیلیٰ خان کام کر رہی ہیں۔ موروثی سیاست سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اس سے اختلاف ہے، میرا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے، جس کی تین نسلیں سیاست میں رہی ہیں لیکن ایک ایسا بندہ جس کی سیاسی تربیت ہو،وہ سیاست، ملک اور عوام کیلئے بہتر کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے تین سال کے دوران جو کام کیا ہے وہ ہر عام آدمی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی گئی ہے،اپوزیشن مریم نواز سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں آئے ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے لیکن مریم نواز کی سیاست میں انٹری خالصتاً میرٹ پر ہوگی کیونکہ ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تین پراجیکٹس کو ڈیزائن کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ عوام کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات میسر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز میاں نواز شریف کی بیٹی ہیں اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، ان میں بہت زیادہ برداشت ہے۔ خاندانی تنائو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف مریم نواز شریف کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں جو میں بیان نہیں کر سکتی، دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں جیسا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز قومی یا صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں گی، اس بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.