وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کیلئے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

جے آئی ٹی گستاخانہ مواد کے معاملے کی انکوائری کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ اور سفارشات مرتب کریگی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کیلئے 7 رکنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کے لئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دیدی ، جے آئی ٹی کا سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکا خیل کا بنایا گیا ہے جب کہ ارکان میں پولیس ، پی ٹی اے اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ جے آئی ٹی گستاخانہ مواد کے معاملے کی انکوائری کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ وزارت داخلہ کو سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کرائے گی ۔ جی آئی ٹی سوشل میڈیا انتظامیہ سے بھی رابطہ کرے گی اور گستاخانہ مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :