اولڈ ایچ مسائل ‘ سلمیٰ ناز کی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)کالج آف ہوم اکنامکس کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن ڈیویلپمنٹ اینڈ فیملی سٹڈیز کی لیکچرار سلمیٰ ناز گل نے شعبہ سائیکالوجی پشاور یونیورسٹی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مہربانو کی زیر نگرانی ضعیف العمری (اولڈ ایج) کے مسائل کے بارے میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرلی‘ ان کے ایکسٹرنل ایگزامینر رورل اکیڈمی پشاور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف ڈاکٹر جاوید اقبال تھے‘ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں کالج کی پرنسپل پروفسیر ڈاکٹرشیدہ کنزفاطمہ حیدر کی زیر صدارت منعقدہ آن لائن امتحانی نشست میں سکالر نے اپنے تھسیزکا کامیابی سے دفاع کیا‘ انہوں نے تحقیق کے دوران اپنے تین ریسرچ پیپرزشائع کیے۔