جننگ فیکٹری ، بھٹہ اور آئل فیکٹری مالکان 31مار چ تک جننگ ویسٹ ختم کردیں، آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے میں اہم سبب ثابت ہو سکتا ہے ، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:17

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ15اپریل سے 15مئی تک کپاس کی کاشت کی جائے،جننگ فیکٹری ، بھٹہ اور آئل فیکٹری مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ 31مار چ تک جننگ ویسٹ ختم کردیں،سائنسدانوں نے کاشتکاروں کو بی ٹی کپاس کی منظور شدہ اقسام و ہا ئبر ڈ کاشت کرنے مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہاکہ کپاس کی بہتر پیداوار کو حاصل کرنے کے لیے یہ مہم بہت اہمیت کی حامل ہے ، زرعی ماہرین نے اس مہم کو کپاس کے کاشتکاروں کے سنہرے مستقبل کے لیے بڑا قدم قرار دیا ہے ، اس مہم سے کپاس کے کیڑوں کو تلف کرنے اور آئندہ کپاس کی فصل کو ان کے حملوں سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گی ، محکمہ زراعت کی طرف سے جاری کر دہ آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے میں اہم سبب ثابت ہو سکتا ہے ، محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے تجاویز جاری کر دی ہیں ،اس مہم سے فی ایکڑ اخراجات میں کمی ہونے کے علاوہ زرعی ادویات کا کم سے کم استعمال ہو سکے گا جبکہ کپاس کا معیار بھی بہترہوگا،محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر عمل درآمد شرو ع کردیا ہے ،کپاس کے کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ گدھیڑی،دیمک،ٹوکہ،جھینگر،تھرپس،چست تیلہ،سفید مکھی ،جوئیں،چتکبری سنڈی، ہیلی کوورپایا امریکن سُنڈی ،ریڈ کاٹن بگ اور گلابی سنڈی کپاس کے خطرناک کیڑے ہیں ،کسانوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ان مہلک کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قبل از وقت اقدمات کریں جبکہ ان کیڑوں سے نجات کے لئے عمومی طریقوں پر لازمی عمل کریں، کپاس کے کاشتکاروں کے لئے 23نکات مرتب کئے ہیں،بائیوجکل کنٹرو ل کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے،جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائو مہم کامیاب ہوئی ہے ، دوست کیڑوں کی مفت فراہمی کی جائے گی ،کپاس کوگلابی سنڈی سے بچانے کے لئے اقدامات ہر سطح پر کئے گئے ہیں، کپاس کے بارہ خطرناک کیڑوں کی نشان دہی کی ہے ، جننگ فیکٹری ، بھٹہ مالکان اور آئل فیکٹری مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے