آبائو اجداد کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے پاکستان کو جدیداسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا‘ ڈاکٹر محمد خان

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ممبر پبلک سروس کمیشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس کے حاصل کرنے میں ہمارے آبائو اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں۔ ہم نے ان قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے پاکستان کو جدیداسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور دشمن کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ پاکستان اس وقت سی پیک کے منصوبے کی آڑ میں آئے روز بھارت سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ہمارے نہتے ، سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن بھارت جان لے کہ پاکستان کو بنانے میں ہم نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی اب پاکستان بچانے میں بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک کا منصوبہ جو بھمبر سے ملے گا اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیں ۔ پاکستان اور کشمیر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس کالج کفل گڑھ میں یوم پاکستان کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ادارہ کے پرنسپل سردار آفتاب احمد خان نے کی ۔

جبکہ تقریب سے پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی ، پروفیسر سید کوثر شاہ ، راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ ، راجہ مقصود ، محمد صیاد خان، اعجاز خان چغتائی ، اسلم سدوزئی ، راجہ شفاعت، حافظ عبدالعزیز ، راجہ اورنگ زیب خان، راجہ حبیب ، راجہ ناظم خان، راجہ طارق ، راجہ عبدالغفار، راجہ خالد ، ارشد نسیم، پروفیسر فردوس کوثر، حادیہ خالد ، طوبیٰ خالد ، عافیہ مشتاق ، حفصہ اعجاز ، انعم گل ، انیتا یوسف ، صغریٰ کنول ، ثانیہ اخلاق ، لائبہ ارشاد ، اسماء خالد ، فرح فیض اور دیگر نے خطاب کیا ۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ کالج کے پرنسپل اور سٹاف نے انتہائی محنتی ہیں جنہوں نے بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہے ہیں سی پیک منصوبہ پاکستان کی معشیت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس میں بے روزگاری کا خاتمہ اور پڑھے لکھے نوجوان کوروزگار کے مواقعے ملیں گے۔ بھارت اور افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں پر مداخلت فوری بند کریں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک سے ان ناپاک عناصر کو صاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ،غازی ملت سردار ابراہیم خان، خورشید الحسن خورشید کا آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر پرنسپل ادارہ سردار آفتاب خان نے اپنے خطاب میں تمام معززمہمانان گرامی کا ادارہ آمد پر دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں کالج میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرکے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :