شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:10

شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ رات یہ حملہ ادلب کے ایک ایسے علاقے میں کیا گیا، جہاں ایک جیل موجود ہے۔ ہلاک ہونے والے قیدی اور جیل کے حکام ہیں۔ ادلب اسی نام کے صوبے کا صدر مقام ہے۔ اس شہر کا زیادہ تر حصہ شامی صدر بشار الاسد کے مخالفین کے قبضے میں ہے، جن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی جبہہ فتح الشام نامی تنظیم بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :