پاک فوج مادر وطن کی حفاظت اوردفاع کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی،آرمی چیف
پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ،باجوڑ اور مہمند ایجنسی ہماری ترجیح ہیں ، بہتر منظم ،محفوظ اور پرامن سرحد پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے، ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے جنرل قمر جاوید کا مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے کے دورہ پر فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب آرمی چیف کو سرحدی سیکیورٹی انتظامات ،سرحد پار سے دہشت گردحملوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل باجوہ کا آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار،آئی ایس پی آر
ہفتہ 25 مارچ 2017 18:10
(جاری ہے)
آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عظیم جذبے، آپریشنل تیاریوں اورسرحد پار سے حالیہ حملوں پر موثر جواب کو سراہا ۔
آرمی چیف نے اہم دہشت گرد سمیت پانچ شدت پسندوں کی ہلاکت اور آپریشن کے دوران میجر مدثر اوردو دیگر سپاہیوں کی شہادت کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اوراس سلسلے میں باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے ہماری ترجیح ہیں ۔سرحد پر نگرانی کیلئے جدید آلات استعمال کر رہے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت اوردفاع کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی ۔افغان حکام کے ساتھ دوطرفہ سرحدی سیکورٹی میکنزم تیار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایک بہتر منظم ،محفوظ اور پرامن سرحد دونوں برادر ممالک کے مفادباہمی میں ہے جنھوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے ۔علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تیزی سے ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.