پیپلز لیگ کامختار وازہ کی بگڑتی ہوئی صحت پراظہار تشویش

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:19

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر پیپلز لیگ نے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر جو اپنے گھر میں نظربندہیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے وائس چیئرمین اعجاز رحمانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ مختار احمد وازہ کو علاج کے لیے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دے رہی ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیںکہ بھارت نے کس طرح حریت رہنمائوں کو نظربند کردیا ہے اور انہیں لوگوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔