لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جنرل کیڈر کی 41 خواتین اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جنرل کیڈر کی 41 خواتین اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے۔ ترقی پانے والی خواتین اساتذہ میں گریڈ 17 کی 18 خواتین لکچرا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں اسسٹنٹ پروفیسروں کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ محکمہ ہائرایجوکیشن نے ان خواتین اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں 30 مارچ تک اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ (اے ملک)