بریٹ ہوگنس یونیورسٹی میں پانی کی اہمیت پر سیمینار

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بریٹ ہوگنس یونیورسٹی سلیم حبیب کیمپس میں پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسٹونٹس اور ایکسپرٹس نے پاکستان کو درپیش پانی کے مسائل اور پانی کی بچت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکا ذخیرہ نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی محمود اے چیمہ کنٹری ریپریسنٹیٹیو انٹرنیشنل یونین فار کنسرویشن نیچر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک کی بنیادی ضرورت پانی ہی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عارف صدیقی نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ڈاکٹر حناء بیگ نینشل انسٹیٹیوٹ آف اوشنگروفی نے پانی کے استعمال ،اہمیت اور اسکی ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی ،ڈاکٹر شاہد امجد ،ڈاکٹر شاہد علی ،ڈاکٹر نگہت اے صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اس کی افادیت اہمیت ،ضرورت اور آئندہ کی پلاننگ پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :