میریٹ ہوٹل اور سری لنکن ٹیم پر حملے کا مرکزی ملزم قاری یاسین افغانستان میں مارا گیا

قاری یاسین پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، معصوم افراد کو نشانہ بنانے اور اسلام کو بدنام کرنے والے دہشتگرد انصاف سے بچ نہیں پائیں گے، جیمز میٹس

اتوار 26 مارچ 2017 11:30

میریٹ ہوٹل اور سری لنکن ٹیم پر حملے کا مرکزی ملزم قاری یاسین افغانستان ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) امریکی وزارت دفاع نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے ماسٹر مائنڈ اور سری لنکن ٹیم پر حملے کے مرکزی کردار قاری یاسین کی افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ رہنما قاری یاسین 19 مارچ کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ڈرون حملے میں مارا گیا۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ قاری یاسین پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع کے مطابق القاعدہ رہنما قاری یاسین 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کا مرکزی کردار بھی تھا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ قاری یاسین کی موت اس بات کا ثبوت ہے کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے اور اسلام کو بدنام کرنے والے دہشتگرد انصاف سے بچ نہیں پائیں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو ئے تھے جب کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور سری لنکن ٹیم کے 6 کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :