مظفرآباد آمد پر لطیف اکبر و دیگر قائدین کا شاندار استقبال کیا جائے گا،میر مشتاق حسین

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہیکہ لطیف اکبر،جاوید ایوب اور فیصل راٹھور کا انتخاب کرکے بلاول بھٹو نے پارٹی میں ایک نئی جان پھونک دی ہے،لطیف اکبر پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گئے، پیپلز پارٹی کے نئی قیادت کے ساتھ بھر پور تعاون کریںگئے، امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہد یدران جانثار جیالوں کیلئے مثبت اقدامات اُٹھائیں گئے،نئی قیادت کو پارٹی کے اہم عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،32سال بعد چوہدری لطیف اکبر کا پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا صدر بننا خوش آئندہ اقدام ہے،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ نئی قیادت پیپلز پارٹی آزادکشمیر کو مزید مضبوط بنائے گی،خواہش تھی کہ پارٹی کی تنظیم نو کے دوران نوجوان قیادت سامنے آئے،پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں،قیادت کے جاندار فیصلے سے ریاست بھر کے کارکنوں میں خوشی پیدا ہوئی ہے،