پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی جوش وخروش سے منانے کا اعلان کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی کے بانی چئیرمین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں انتہاء عقیدت و احترام نظریاتی جوش وخروش سے منانے کا اعلان کردیا، پارٹی کے نومنتخب صدر چودھری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر میں پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو 28مارچ سے پانچ اپریل تک ہفتہ شہید ذوالفقار علی بھٹو منانے کی ہدایات جاری کر دیں،یہ بات قابل ذکر ہے کہ چودھری لطیف اکبر کو پارٹی صدارت ملنے کے بعد پاکستان اور آزادکشمیر میں پارٹی کا سب سے اہم ترین دن قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی ہے جس کو انہوں نے شایان شان انداز میںمنانے کیلئے سب سے پہلے احکام جاری کئے ہیں، جبکہ 4اپریل کو گڑھی خدا بخش شہداء کے مزار پر ہونے والے ملک گیر نظریاتی اجتماع میں پارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبر سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف ، سیکرٹری جنرلراجہ فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹری اطلاعات سردارجاوید ایوب،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہین کوثر ڈار،چئیرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر ،سمیت آزاد کشمیر بھر سے پارٹی پی ایس ایف یوتھ اور ذیلی تنظیموں کے عہدیدار کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،قائد عوام کی 38ویں برسی کے سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سباق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ ہفتہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آزاد کشمیر بھر میں سیاسی قوت اور نظریاتی وابستگی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر منایا جائیگا،آزاد کشمیر کے جملہ ضلعی تحصیل ، سٹی مقامات پر پروقار تقریبات منعقد کی جائنگی، صبح کا آغاز مساجدشریف اور گھروں میں قرآن خوانی سے کیا جائے گا، اسی مناسبت سے تقریبات ،سیمینارز ہونگے،جن میںپارٹی رہنماؤں کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا، جن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قومی و عالمی خدمات کے علاوہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خو دارادیت کو عالمی سطح پر بے باک انداز میں اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ایٹمی پروگرام ، فراہمی 1973کے متفقہ آئین ،بے بس، مجبور،پسے ہوئے طبقات کو انکے بنیادی حقوق کی فرامی حقوق کی فراہمی کے علاوہ عالمی برادری سے کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے باوقار رشتوںکابندھن محترم بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے جمہوریت کیلئے لازوال جدوجہد مارشل لاء دور میں قیدو بند کی صعوبتیںبرداشت کرنے اور جلاوطنی کی اذیتیںجھیل کر ناقابل تسخیر دفاع کیلئے میزائل ٹیکنالوجی حصول اور کشمیریوں کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوانے پر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا، شوکت جاوید نے کہا کہ اجتماعات میں پارٹی کے جواں سال چئیرمین بلاول بھٹو زردار سابق صدر پاکستان، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چئیرپرسن فریال تالپور،سابق سینئر مشیر چودھری ریاض کی ٹیم ورک کے بعد چودھری لطیف اکبر جیسے سینئر سیاستدان کو پارٹی صدارت کامنصب سونپنے پر شکریہ اداکرنے کی قراردادیں پاس کی جائیں گی،اسی طرح پارٹی کے سابق صدر ، سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا جائے گا، ہفتہ شہید بھٹو کی تقریبات کی تفصیلات پارٹی صدر کو پیش کی جائیںگی، جن کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیاجائے گا، میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق چئیرمین ایم ڈی اے و ڈویژن جنرل سیکرٹری اسد حبیب اعوان شعبہ خواتین کی سابق ضلعی صدر شگفتہ نورین کاظمی،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر شیخ اظہر،پی ایس ایف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شہزاد رشیدکولی،ضلعی صدر شاہنواز فاروقی،سردار دانش،سمیت دیگر رہنماء و کارکن بھی بڑی تعدادمیں شریک تھے۔

(جاری ہے)

برسی کے سلسلہ میں ہفتہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جاندار انداز میںمنانے کی تیاریوں کا بھی باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔