مخصوص مافیا وزیراعظم کے گڈ گورننس مشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس کے نعرے اور مشن کو مخصوص مافیا سبو تاژ کرنے کیلئے متحرک ۔ محکمہ صحت کے حالیہ انٹریوز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیا ں بالا میں اہل امیدواران نظر انداز ‘من پسند تعیناتیوں کیلئے مافیا سرگرم ہو گیا ہے۔ سکیل ایک کی آسامی کیلئے ایم اے ‘بی اے پاس امیدواروں نے انٹرویومیں حصہ لیا۔

چناری میں بیٹھا ایک مخصوص ٹولہ وزیراعظم کا نام استعمال کرکے من پسند افراد کی تقرریاں کروانے میں مصروف ہے۔ جس سے حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے کی قلعی مکمل طور پر کھل گئی ہے۔ چند لوگ وزیراعظم کانام استعمال کرکے غیر قانونی اقدامات کروارہے ہیں۔یہی ٹولہ وزیراعظم کی بدنامی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے جعلی دستخطوں سے تقرریوں کیلئے جعلی منظوری کا بھی انکشاف ہو ا ہے۔

یہ ٹولہ دبائو ڈال رہا ہے کہ وزیراعظم نے 3ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے حلقہ انتخاب پر نظر رکھیں اور انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ عوام کو کھڑپینچوں کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ مخصوص ٹولہ ہمیشہ گڈ گورننس اور عوامی فلاح کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے ۔ وزیراعظم بے رحم احتساب گھر سے شروع کرتے ہوئے اس ٹولہ کی غیر قانونی حرکا ت کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :