Live Updates

معروف ادیب اور شاعرخلیل دانش کا تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

معروف ادیب اور شاعرخلیل دانش کا تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) معروف ادیب اور شاعر خلیل دانش نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی چاغی کے دالبندین میں واقع ضلعی سیکرٹریٹ میں کیا جہاں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک امان اللہ نوتیزئی، سینئر نائب صدر غلا قادر سنجرانی سمیت متعدد عہدیدار اور کارکن موجود تھے جنہوںنے خلیل دانش کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خلیل دانش نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی وژن، جدوجہد اور ایماندار قیادت سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے منشور پر عمل پیر ا ہوکر قائد عمران خان اور سردار یار محمد رند کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :