دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کے تنہا ہونے کا تاثر غلط تھا ، افغانستان کو ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، پاکستان کو اصل خطرہ بھارت سے ہے ، جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے پر پاکستانی حکومت نے سعودی حکومت کے ساتھ راضی مندی ظاہر کر دی ہے ، پاکستان چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھے گا ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ 57 ارب ڈالرتک پہنچ چکا ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 26 مارچ 2017 23:30
(جاری ہے)
بھارت مشرقی بارڈر پر خود اور ڈیورنڈ لائن پر افغانستان کے ذریعے پاکستانی افواج کو دونوں طرف الجھا رہا ہے ۔
اور تیرا محاذ اس نے پاکستان کے اندر کھولا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان کے اندر دہشتگرد حملے کروا رہا ہے اس لئے پاکستان کو اصل خطرہ بھارت سے ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں قتل عام کرنے والے افغانستان سے آتے ہیں اس لئے مجبوراً پاک افغان سرحد بند کرنا پڑے گی ۔ سرحد بند کرنے سے دونوں ملکوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا ۔تاجکستان کے تین سو ٹرک پاک افغان سرحد پر رکے ہوئے تھے ۔ جنرل راحیل شریف سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے پر پاکستانی حکومت نے سعودی حکومت کے ساتھ راضی مندی ظاہر کر دی ہے۔سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کی تعیناتی کے لئے تحریری درخواست دی تھی جس پر حکومت نے تحریری طور پر اجازت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین خطے کی معاشی اور عسکری قوت ہے ۔ ہماری دفاعی قوت میں چین کا بے مثال تعاون شامل ہے اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے میں چین کا بڑا ہاتھ ہے ۔ پاکستان چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھے گا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ 57 ارب ڈالرتک پہنچ چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کو گیس پر منتقل کیا جا رہا ہے اوریہ پراجیکٹ اس سال اپریل سے 525 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا ۔ کاسا منصوبے سے حاصل بجلی گرمیوں میں کارآمد ہو گی ۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تاپی اور کاسا 1000 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ حسین حقانی کے آرٹیکل کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ویزے جاری کرنے کے تمام اختیارات حسین حقانی کو دیئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے امریکن اور انڈین کو بے تحاشا ویزے دیئے ۔سپیکر قومی اسمبلی کو امریکی ویزوں کے معاملے کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرنا چاہیے اور ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے تاکہ تمام کردار سامنے لائے جا سکیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی حکومتوں میں صرف پیپلز پارٹی کی حکومت ایسی ہے جس میں آرمی چیف کو توسیع دی اور آصف زرداری کہتے ہیں کہ انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایسا کیا ۔ زرداری کے دور حکومت میں زرداری صاحب نے بتایا تھا کہ ہم اپنی حکومت کے بیرونی گارنٹرز کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ روز رات کو سونے سے پہلے رچرڈ بائوچر سے فون پر بات کرتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.