فیصل آباد میں چینی 60روپے سفید چنا موٹا 150روپے بیسن 94روپے ، دودھ 70روپے ، دہی 75روپے ، چھوٹا گوشت 600روپے اور بڑا گوشت 280روپے فی کلو گرام فروخت کرنے کے احکامات جاری ،اضافی نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدائت

پیر 27 مارچ 2017 14:23

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) فیصل آباد میں چینی 60روپے سفید چنا موٹا 150روپے بیسن 94روپے ، دودھ 70روپے ، دہی 75روپے ، چھوٹا گوشت 600روپے اور بڑا گوشت 280روپے فی کلو گرام فروخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ اضافی نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی بھی ہدائت کی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے تھوک و پرچون فروشوں ‘ دکانداروں و تاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے عام مارکیٹ کے لئے مختلف اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی ہیں اور متعلقہ تمام افراد پر واضح کیاہے کہ وہ اضافی نرخ وصول کرنے سے گریز کریں وگرنہ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اشیائے خوردو نوش کے نئے نظر ثانی شدہ نرخوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت 60 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے اسی طرح چنا سفید ( موٹا لوکل) 150 روپے فی کلو گرام ‘ چنا سفید ( باریک لوکل )128 روپے فی کلو گرام‘ کالا چنا ( موٹا ) 90 روپے فی کلو گرام ‘ کالا چنا ( باریک ) 85 روپے فی کلو گرام ‘ دال چنا (باریک)92 روپے فی کلو گرام‘دال چنا (موٹی) 94 روپے فی کلوگرام‘دال مونگ ( پالشڈ دھلی ) 85 روپے فی کلو گرام ‘ دال مونگ کوری (بغیر دھلی ) 90 روپے فی کلو گرام‘ دال ماش دھلی ہوئی غیر ملکی ) 136 روپے فی کلو گرام ‘ دال ماش ( بغیر دھلی غیر ملکی ) 125 روپے فی کلو گرام‘دال مسور ( موٹی غیر ملکی ) 75 روپے فی کلو گرام ‘ ‘ دال مسور ( باریک ) 148 روپے فی کلو گرام ‘بیسن 94 روپے فی کلو‘سرخ مرچ پسی ہوئی160 روپے فی کلو گرام‘ چاول باسمتی ( سپر کرنل نیا ) 92 روپے فی کلو گرام ‘ چاول باسمتی ( سپر کرنل پرانا ) 108 روپے فی کلو گرام ‘ چاول ( اری ) 35 روپے فی کلو گرام ‘ دودھ 70 روپے فی کلو گرام ‘ دہی 75 روپے فی کلو گرام ‘ چھوٹا گوشت چھ سو روپے فی کلو گرام ‘ بڑا گوشت 280 روپے فی کلو گرام ‘ تندوری روٹی سو گرام 6 روپے ‘ روٹی خمیری سات روپے فی عدد ‘ نان ( سادہ ) سات روپے فی عدد کے حساب سے فروخت ہو گا جبکہ گھی / کوکنگ آئل انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت ہونگے ۔

انہوںنے بتایاکہ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق ہونگی ۔ علاوہ ازیں مرغی کے گوشت کی قیمت پولٹری ایسوسی ایشن ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی مشاورت کے بعد روزانہ کی بنیاد پر مقرر ہو گی ۔ انہوں نے تاجروں و دکانداروں سے کہا کہ وہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو کنٹرول قیمتوںپر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ مارکیٹوں پر چھاپے ماریں اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔