ملک میں دہشتگردی کی کمرتوڑدی،سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے،نوازشریف
ابھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوئی،2018ءمیں بالکل ختم کردینگے،حیدرآبادکےعوام کیلئے ہیلتھ کارڈدینے،مہران ایکسپریس چلانے،سوئی گیس،میٹروبس اوربین الاقوامی ایئرپورٹ،یونیورسٹی بنانے کااعلان،آج کراچی میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کاحیدرآبادمیں ورکرزکنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 17:18
(جاری ہے)
پاکستان آج نیاپاکستان بن رہاہے۔2013ء میں پاکستان کا براحال تھاکہیں بھی سکون نہیں تھا۔لیکن ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے کمرباندھ لی۔
لیکن اللہ کے کرم سے ہم دہشتگردی کی کمرتوڑدی۔ 2013ء میں کراچی دہشتگردی کاشکارتھا۔لیکن آج کراچی میں امن ہے۔لوگ کاروبارکررہے ہیں،لوگ خوف زدہ نہیں ہیں۔بلوچستان میں بھی دہشتگردی کاراج تھا لیکن آج بلوچستان میں تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے۔سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب پاکستان سے جہالت، غربت کاخاتمہ ہوگا۔تعلیم عام ہوگی ،جگہ جگہ یونیورسٹیاں بنیں گی۔حیدرآبادبھی ان شہروں میں شامل ہوگا جہاں یونیورسٹیاں بنیں ،انڈسٹریاں اور کارخانے بنیں گے۔ترقی آئے گی۔مشرف کی حکومت رہی پھرپیپلزپارٹی کی 2013ء تک حکومت رہی۔لیکن اس زمانے میں لوگوں کویہ سہولتیں کیوں نہ دی گئیں۔ہیلتھ کارڈ کیوں نہ دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ میں نے کراچی میں چارمہینے کاکورس کیا۔وہ کراچی پرامن اور پرسکوں شہرتھا۔دنیاکراچی آتی تھی۔پچھلے سالوں میں جب دہشتگردی عروج پرتھی توکوئی بھی پاکستان میں نہیں آتاتھا۔لیکن آج پھر سرمایہ کارخوشی کیساتھ پاکستان کاروباری سلسلے میں کراچی آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کراچی کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1991ء میں موٹروے کامنصوبہ شروع کیا۔اس زمانے میں میراخواب تھا کی موٹروے کامنصوبہ اسلام آباد سے لاہور،پھر کراچی تک جائیگی۔آج 2017ء آگیاہے لیکن پچھلی حکومتوں نے موٹروے بنانے کاکیوں نہیں سوچا۔مشرف اور پی پی کے دورمیں موٹروے کیوں نہ بنے؟بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ تھی،بجلی کیوں نہ پیداکی؟انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سوالات آپ کوحکومت سے پوچھنے چاہیے کہ آپ لوگوں نے پاکستان کایہ حال کیوں کیا۔ووٹ مانگنے والوں سے پوچھیں کہ یہ کیوں نہ کیا۔لیکن آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرتاہوایہاں پہنچ گیاکہ لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے۔جبکہ 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدرآبادموٹروے پہنچ رہی ہے،6رویہ سڑک بنارہے ہیں۔پھر یہی موٹروے سکھرتاملتان اور ملتان تالاہورجائے گی۔موٹروے بننے سے فاصلے سمٹ جائیں گے۔ناشتہ کراچی، لنچ لاہور اور ڈنر اسلام آبادکیاجاسکے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حیدرآبادکوسوئی گیس فراہم کرینگے،خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ مہران ایکسپریس کراچی سے حیدرآباداور میرپورخاص تک آئے گی۔وزیراعظم نے حیدرآبادکے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈدینے کابھی اعلان کیا۔نوازشریف نے حیدرآبادمیں بین الاقوامی ایئرپورٹ ،یونیورسٹی بنانے کااعلان بھی کیا،وزیراعظم نے یونیورسٹی کیلئے 100کروڑ جبکہ حیدرآبادکیلئے 50کروڑ ترقیاتی فنڈزدینے کااعلان بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.