کوہاٹ ، آتشزدگی سے کپڑے کی دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

پیر 27 مارچ 2017 23:49

کوہاٹ ، آتشزدگی سے کپڑے کی دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)کوہاٹ خٹک کالونی میں آتشزدگی سے کپڑے کی دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔واقعے میں دکان کے اندر لاکھوں روپے کی نقدی بھی جل کر راکھ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی دوپہر جنگل خیل کے رہائشی قادر خان کے کپڑے کی دکانات واقع خٹک کالونی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں کے اندر پڑے کپڑوں اور بستروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دکانوں کے اندر آتشزدگی کے اس واقعہ میں سارا سامان جل کر راکھ بن گیاجبکہ ایک دکان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی جل کر خاکستر ہوگئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور دکانوں کے اندر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم دکان کے اندر کپڑوں کا ذخیرہ جلنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔متاثرہ دکاندار قادر خان نے اپنی زندگی کی جمع پونجی آتشزدگی کی نزر ہونے کے واقعہ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے نقصان کا ازالے کرنے اور مالی امدادفراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔