کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 23:55

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سوموار کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ظفراللہ کو قتل کردیا اورفرارہوگئے ،پولیس نے موقع لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :