کاشتکار کپاس کی فصل پرسفید مکھی کے موثر کنٹرول کیلئے شام کے وقت سپرے کریں، محکمہ زراعت

منگل 28 مارچ 2017 15:12

فیصل آباد۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) محکمہ زراعت نے سفید مکھی کے موثر کنٹرول کیلئے شام کے وقت سپرے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار ترجیحی طور پر شام کو سپرے یقینی بنائیں تاکہ اس کے دیر پا ، دور رس اور مفید اثرات مرتب ہو سکیں،محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ سفید مکھی کپاس ہی نہیں بلکہ دیگر فصلوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے،انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو سفید مکھی کے کپاس کی فصل پر حملے کی علامات اور اس سے بچائو کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس کا بروقت تدارک ممکن ہو سکے،انہوںنے کہا کہ سفید مکھی کا خارج کردہ لیس دار مادہ کپاس کی کوالٹی کو متاثراور وائرس کی بیماریوں کو پھیلانے کا موجب بنتا ہے، انہوںنے کہا کہ حفاظتی ، تدارکی اقدامات کے ذریعے سفید مکھی کا خاتمہ کرکے کپاس کے علاوہ دیگر فصلوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :